معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز کے انتقال پر شوبز فنکاروں کا اظہار افسوس Showbiz artists express grief over the demise of well-known TV host Tariq Aziz

معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز کے انتقال پر شوبز فنکاروں کا اظہار افسوس

فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹر پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری میڈیا انڈسٹری نے لیجنڈ میزبان، اداکار اور ایک بہترین انسان کو کھو دیا ہے اور اس طرح ایک اور دور ختم ہوا۔۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طارق عزیز صاحب، آپ کی باتیں، آپ کے اشعار اور نیلام گھر پروگرام کے اختتام پر آپ کا ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہنا ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Humayun Saeed Message on TV host Tariq Aziz Death

ہمایوں سعید نے بھی مرحوم طارق عزیز کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ طارق عزی صاحب حقیقی لیجنڈ اور قومی ہیرو تھے، اللہ پاک اُن کی مغفرت فرمائے۔

Ahsan Khan Message on TV host Tariq Aziz Death

احسن خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ دراصل طارق عزیز صاحب ہی ہیں جنہوں نے مجھے سکھایا کہ کس طرح سامعین کے سامنے پرفارم کرتے ہیںرابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے اپنے ماضی میں کچھ لوگ ایسے ملے جو شوبز میں ہوتے ہوئے بھی شوبز میں نہیں تھے، طارق انکل نے مجھے اپنی زندگی کی بہت سی باتیں بتائیں، لاہور کا آنا سڑکوں پر سونا، ریڈیو سے ٹی وی تک کا سفر، وہ مجھے اکثر کہتے تھے تم شوبز میں نہیں رہ سکتی، شاید وہ ٹھیک تھے۔

عدنان صدیقی بھی طارق عزیز کے انتقال پر کافی رنجیدہ نظر آئے اور اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کے ذریعے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز کا نام آتے ہی میرے ذہن میں نیلام گھر آجاتا ہے اور وہ آواز گونجنے لگتی ہے جو طارق عزیز صاحب اپنے پروگرام کے ابتدا میں کہتے تھے۔ ’’ابتدا ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے، دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام‘‘، اب نہ وہ دیکھتی آنکھیں رہیں اور نہ ہی وہ سنتے کان رہے، طارق عزیز صاحب اس دنیا سے رخصت ہوگئے

TV host Tariq Aziz

Read More: Nabila’s marriage at the age of 40 Story Urdu latest News